Thursday, 13 April 2017

نوشی گیلانی


موت سے مُکر جائیں
زندگی سے ڈر جائیں

ہجر کے سمندر کو
آؤ پار کر جائیں

راستے یہ کہتے ہیں
اب تو اپنے گھر جائیں

اِک ذرا سی مُہلت ہو
دل کی بات کر جائیں

شہرِِ عشق سے آخر
کیسے معتبر جائیں

وہ پلٹ کے دیکھے تو
رنگ سے بِکھر جائیں


نوشیؔ گیلانی

Tuesday, 11 April 2017

گلزارؔ

 تروینی

میں بس میں بیٹھا ہوا ڈھونڈنے لگا مُڑ کے
 نہ جانے کیوں یہ لگا تم وہیں کہیں پر ہو
تمہارا سینٹ کسی اور نے لگایا تھا

گلزارؔ


facebook.com/kaj.adaii

لیاقت علی عاصم


چھوٹے اسٹیشن پہ گاڑی دیر تک رکتی 
نہیں 

یوں نہ مل اے اجنبی،آگے نکل جاؤں گا میں

 لیاقت علی عاصم


facebook.com/kaj.adaii

Monday, 10 April 2017

فریحہ نقوی


اس سے راحت کشید کر دن رات

درد نے مستقل نہیں رہنا

فریحہ نقوی

احمد جہانگیر


یہ کیسی دُھن لئے جاتی ہے تجھے ٹھہر ذرا
اتنی جلدی بھی ہے کیا؟ آبلہ پا! سن تو سہی

عجیب عجلت میں گرفتار تھا وہ شخص احمدؔ
میں پیچھے چلتا رہا، کہتا رہا، سن تو سہی


احمدؔ جہانگیر داجلی

facebook.com/Kaj.Adaii

احمد فراز




وہ خار خار ہے شاخِ گلاب کی مانند
میں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اُسے

احمد فرازؔ

facebook.com/Kaj.Adaii

حفیظ عامر


مجھکو نزدیک سے نہیں دیکھا
تم نے بھی ٹھیک سے نہیں دیکھا

ؔحفیظ عامر

Sunday, 9 April 2017

احباب

میں ہمارے ساتھ ہمیشہ جڑے رہنے والے تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں 💗

"کج ادائی"سفر شاعری کا